وزیراعلیٰ عثمان بزدا ر سے چیف سیکرٹری کی ملاقات ،محکمہ داخلہ کے 100سال مکمل ہونے پر یادگاری شیلڈ پیش

 وزیراعلیٰ عثمان بزدا ر سے چیف سیکرٹری کی ملاقات ،محکمہ داخلہ کے 100سال مکمل ...
 وزیراعلیٰ عثمان بزدا ر سے چیف سیکرٹری کی ملاقات ،محکمہ داخلہ کے 100سال مکمل ہونے پر یادگاری شیلڈ پیش

  

 لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیرا علیٰ پنجاب سردار عثمان بزدا ر سے چیف سیکرٹری پنجاب ملک جواد رفیق نے ملاقات کی ، ملاقات کے دوران ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ مومن آغابھی موجود تھے۔چیف سیکرٹری کی جانب سے محکمہ داخلہ کو بنے 100سال مکمل ہونے پر یادگاری شیلڈ پیش کی گئی۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق اس موقع پر وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ محکمہ داخلہ پنجاب کو کام کرنے کی پوری آزادی دی ہے، جیلوں کے نظام میں دور رس اصلاحات کی ہیں جن کا مقصدجیلوں میں قیدیوں کے بنیادی حقو ق کاتحفظ ہے۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پنجاب کی سات جیلوں میں ملٹی سٹوری بیرکس بنائی جارہی ہیںجن میں 10ہزار قیدیوں کی گنجائش ہوگی،سز او جزا کے بغیر کوئی نظام آگے نہیں بڑھ سکتا۔

 عثمان بزدارکی جانب سے محکمہ داخلہ پنجاب کی کارکردگی کوبھی سراہاگیا۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -