سبطین خان کے خلاف چنیوٹ مائنز اینڈ منرلز ریفرنس کی سماعت 17جولائی تک ملتوی

 سبطین خان کے خلاف چنیوٹ مائنز اینڈ منرلز ریفرنس کی سماعت 17جولائی تک ملتوی
 سبطین خان کے خلاف چنیوٹ مائنز اینڈ منرلز ریفرنس کی سماعت 17جولائی تک ملتوی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آ ن لائن )احتساب عدالت نے پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)کے رہنما اور صوبائی وزیر سبطین خان کیخلافچنیوٹ مائنز اینڈ منرلز ریفرنس کی سماعت 17جولائی تک ملتوی کردی ۔
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق لاہور کی احتساب عدالت میں صوبائی وزیر سبطین خان کے خلاف چنیوٹ مائنز اینڈ منرلز ریفرنس کی سماعت ہوئی،جج کی عدم تعیناتی کے باعث ریفرنس پر کوئی پیش نہ ہوسکی۔جس کے بعد عدالت کی جانب سے ریفرنس پر کارروائی 17جولائی تک ملتو ی کردی کردی گئی۔
واضح رہے کہ صوبائی وزیرسبطین خان کے خلاف اختیارات سے تجاوز کے الزامات کے تحت احتساب عدالت میں ریفرنس دائر ہے جس میں آٹھ افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔
ریفرنس میں کہاگیاہے کہ سبطین خان نے بطور وزیر منرل اینڈ مائنز من پسندکمپنی کو ٹھیکے دیئے ،سبطین خان کے غیرقانونی اقدامات سے خزانے کو کروڑوں کا نقصان پہنچا۔