اسحق ڈار مسلم لیگ ن اوورسیز کے صدر ہیں ان کی اجازت اور منظوری کے بغیرکوئی بھی باڈی اپنی حیثیت نہیں رکھتی: چودھری نورالحسن تنویر

اسحق ڈار مسلم لیگ ن اوورسیز کے صدر ہیں ان کی اجازت اور منظوری کے بغیرکوئی بھی ...
اسحق ڈار مسلم لیگ ن اوورسیز کے صدر ہیں ان کی اجازت اور منظوری کے بغیرکوئی بھی باڈی اپنی حیثیت نہیں رکھتی: چودھری نورالحسن تنویر

  

دبئی (طاہر منیر طاہر) پاکستان مسلم لیگ ن انٹرنیشنل افیئرز کے جنرل سیکرٹری چودھری نورالحسن تنویر ایم این اے نے کہا ہے کہ بیرون ملک کچھ ممالک سے از خود تنظیم سازی اور نئی باڈی تشکیل دینے کی اطلاعات مل رہی ہیں۔ ایسے لوگوں کو آگاہ کیا جارہا ہے کہ جو تنظیمیں مشاور اور قائدین کی منظوری کے بغیر از خود بنائی گئی ہیں وہ کسی صورت بھی قابل قبول نہیں ہیں اور نہ ہی ان کی کوئی قانونی حیثیت ہے۔

چودھری نورالحسن تنویر نے کہا کہ محمد اسحق ڈار پی ایم ایل این اوورسیز کے صدر ہیں لہٰذا ان کی اجازت اور منظوری کے بغیر بنائی گئی کوئی بھی باڈی اپنی حیثیت نہیں رکھتی ۔ اسی طرح یورپ میں بھی تنظیمی ڈھانچے میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی اور نہ ہی اس لسلسہ میں کوئی وفد بھیجنے کا فیصلہ ہوا ہے بلکہ دنیا بھر میں جو تنظیمیں موجود ہیں وہ اسی طرح اپنا کام کرتی رہیں گے جبکہ تبدیلی کا فیصلہ اوورسیز انٹرنیشنل افیئرز کے صد رمحمد اسحق ڈار، جنرل سیکرٹری اوورسیز انٹرنیشنل افیئرز کی مشاورت سے قائد مسلم لیگ ن محمد نواز شریف کو آگاہ کرنے کے بعد کریں گے۔

چودھری نورالحسن تنویر نے کہا کہ دنیا بھر میں پی ایم ایل این کی اوورسیز تنظیمیں محمد اسحق ڈار صدر مسلم لیگ ن انٹرنیشنل افیئرز کی قیادت میں بہترین کام کررہی ہیں جبکہ تنظیموں میں تبدیلی اور نئی باڈی بنانے کا کلی اختیار بھی اسحق ڈار کے پاس ہے۔ چودھری نورالحسن تنویر نے کہا کہ اوورسیز تنظیموں کی کارکردگی کے بارے آگاہی کے سلسلہ میں ان کا رابطہ محمد اسحق ڈار سے ہے اور انہی کی مشاورت کے بعد یہ حتمی بیان جاری کیا جارہا ہے کہ بیرون ملک کسی بھی ملک کے لیے مسلم لیگ ن کے نئے عہدیداروں اور باڈی کی تعیناتی کا اختیار کسی دوسرے شخص کو ہرگز نہیں دیا گیا۔

مزید :

تارکین پاکستان -