موٹروے سروس ایریا پر پیسوں سے بھرا شہری کا پرس گم ہو گیا ، لیکن جب سی سی ٹی وی کیمرے چیک کیئے تو کیا ملا ؟ جان کر آپ بھی داد دیں گے 

موٹروے سروس ایریا پر پیسوں سے بھرا شہری کا پرس گم ہو گیا ، لیکن جب سی سی ٹی وی ...
موٹروے سروس ایریا پر پیسوں سے بھرا شہری کا پرس گم ہو گیا ، لیکن جب سی سی ٹی وی کیمرے چیک کیئے تو کیا ملا ؟ جان کر آپ بھی داد دیں گے 

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )موٹروے پولیس نے دوران سفر سروس ایریا میں کھونے والا پر س ڈھونڈ نکالا اور شہری کو واپس کرتے ہوئے ایمانداری کی نئی مثال قائم کر دی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ننکانہ صاحب سروس ایریا میں شہری پیسوں سے بھرا اپنا پرس بھول گیا ، اطلاع ملنے پر موٹروے پولیس نے پرس کی تلاش شروع کی لیکن کوئی کامیابی نہ ملی ، اہلکاروں نے سروس ایریا کے کیمروں کو چیک کرنا شروع کیا تو انہیں معلوم ہوا کہ یہ پرس ایک شہری کو ملا ہے ، جس میں 47 ہزار نقدی اور اے ٹی ایم کارڈزسمیت دیگر اہم چیزیں موجود تھیں ، موٹروے پولیس نے جدید وہیکل ویریفیکیشن نظام کا استعمال کرتے ہوئے کار کے مالک کو تلاش کیا ، کار کے مالک سے جب رابطہ کیا گیا تو اس نے پرس ملنے کی تصدیق کر تے ہوئے واپس کر دیا ، موٹروے پولیس نے شہری سے پرس لینے کے بعد اس کے اصل مالک تک پہنچا دیا ،شہری نے موٹروے پولیس کی پیشہ وارانہ کارکردگی کی تعریف کی، ایس ایس پی سید حشمت کمال نے پولیس افسران کو نقد انعام اور تعریفی اسناددینے کا اعلان کیا ۔

مزید :

قومی -