پنجاب بھر میں کورونا سے مزید 12افراد جاں بحق ، 158 کیسز رپورٹ
لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب میں گزشتہ 24گھنٹوں میں مہلک کورونا وائرس سے مزید 12افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ 158 کیسز رپورٹ ہوئے ، محکمہ صحت پنجاب کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں میں لاہور میں91 ، شیخو پورہ میں 4، مظفر گڑھ میں ایک ، حافظ آباد میں دو اور راولپنڈی میں 13کیسز رپورٹ ہوئے۔
چکوال میں ایک ، سیالکوٹ میں چھ ، منڈی بہاو¿الدین دو ، ملتان میں 12اور ڈیرہ غازی خان میں دو کیسز سامنے آئے۔ راجن پور میں ایک ،فیصل آباد میں 12، جھنگ میں ایک ، سرگودھا میں دو اور خوشاب میں دو کیسز رپورٹ ہوئے ۔
محکمہ صحت پنجاب کے مطاب قبہاولپور ، لودھراں اور بھکر میں ایک ایک کورونا کیس سامنے آیا، ساہیوال میں دو ، اوکاڑہ میں کورونا کا ایک کیس سامنے آیا۔
لاہور میں کورونا سے چار اموات ہوئیں جس کے بعد لاہور میں کورونا سے جاں بحق ہونے والوں کی کل تعداد چار ہزار 279 ہو چکی ہے ، پنجاب بھر میں کورونا سے مزید 12 اموات رپورٹ ہوئیں جس کے بعد پنجاب میں کل تعداد 10ہزار 615 ہو گئی ہے ۔