کراچی، ٹریفک حادثے میں بچے سمیت 2افراد جاں بحق

کراچی، ٹریفک حادثے میں بچے سمیت 2افراد جاں بحق
کراچی، ٹریفک حادثے میں بچے سمیت 2افراد جاں بحق

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) ناردرن بائی پاس کے قریب ٹرالر کی زد میں آکر بچے سمیت دو افراد جاں بحق ہوگئے۔ لاشوں کو عباسی شہید ہسپتال منتقل کرد یا گیا۔

نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق تیز رفتار ٹرالر نے موٹر سائیکل کوٹکر ماری جس کے نتیجے میں حادثہ پیش آیا ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کے بعد ٹرالر ڈرائیور بھاگنے میں کامیاب ہوگیا ہے مگر ٹرالر کو تحویل میں لے کر مزید تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت ابھی تک نہیں ہو سکی ہے۔

مزید :

قومی -علاقائی -سندھ -کراچی -