کراچی میں 15 سالہ لڑکی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے والے دو افراد پکڑے گئے ، یہ کیا کہہ کر لڑکی کو اپنے ساتھ لے کر گئے تھے ؟ افسوسناک انکشاف 

کراچی میں 15 سالہ لڑکی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے والے دو افراد پکڑے گئے ...
کراچی میں 15 سالہ لڑکی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے والے دو افراد پکڑے گئے ، یہ کیا کہہ کر لڑکی کو اپنے ساتھ لے کر گئے تھے ؟ افسوسناک انکشاف 

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )کراچی میں گورا قبرستان کے قریب 15 سالہ لڑکی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے والے دو ملزمان کو پولیس نے گرفتار کر لیا جبکہ ملزمان کا تیسرا ساتھی مفرور ہے۔

پولیس کے مطابق لائنز ایریا کی رہائشی 15 سالہ لڑکی کو دو ہفتے قبل علاقے کا رہائشی مبشر اپنے ساتھ کے یہ کہہ کر موٹر سائیکل پر بٹھا کر لے گیا کہ گورا قبرستان کے قریب کچھ افراد اس کے والد کو تشدد کا نشانہ بنا رہے ہیں تاہم کچھ دور جا کر لڑکی کو نشہ آور چیز پلا کر ایک اور مقام پر لے گیا جہاں دو افراد پہلے سے موجود تھے۔پولیس کے مطابق تینوں ملزمان نے 15 سالہ لڑکی کو اجتماعی زیادتی کانشانہ بنایا اور اس کی ویڈیو بھی بنائی، پھر چند دنوں بعد ملزمان نے لڑکی کو بلیک میل کرنا شروع کردیا جس کے بعد متاثرہ لڑکی نے تھانہ بریگیڈ میں واقعے کا مقدمہ درج کروایا۔

پولیس نے مقدمے اور میڈیکل کی تصدیق کے بعد دو ملزمان کو گرفتار کر لیا جن کی شناخت 30 سالہ مبشر اور 26سالہ شہباز عرف شیبی کے نام سے ہوئی ہے جبکہ ملزمان کا تیسرا ساتھی مفرور ہے جس کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -