شہبازشریف کی بلوچستان کے اپوزیشن ارکان پرلاٹھی چارج کی مذمت ، اہم مطالبہ بھی کردیا

شہبازشریف کی بلوچستان کے اپوزیشن ارکان پرلاٹھی چارج کی مذمت ، اہم مطالبہ بھی ...
شہبازشریف کی بلوچستان کے اپوزیشن ارکان پرلاٹھی چارج کی مذمت ، اہم مطالبہ بھی کردیا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے گزشتہ روزبلوچستان اسمبلی میں بجٹ اجلاس سے قبل اپوزیشن ارکان پرلاٹھی چارج کی مذمت کرتے ہوئے کہ مطالبہ کیا ہے کہ اپوزیشن ارکان کے جائز مطالبات اور محرمیوں کو دور کیا جائے۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا کہنا تھا کہ انتشار اور جبر کے ہتھکنڈے غیر جمہوری، غیر پارلمیانی اور غیر سیاسی ہیں،حکومت نے بد قسمتی سے جمہوری احتجاج، اختلاف رائے اور تنقید کو ذاتی دشمنی بنادیا ہے،پہلے قومی اسمبلی میں غیر جمہوری رویہ اپناگیا اب یہی رویے بلوچستان اسمبلی میں نظر آرہے ہیں، یہ انتشار اچھی چیز نہیں ہے۔

قائد حزب اختلاف نے کہا کہ ارکان اسمبلی کی عزت وقار کی پامالی قابل مذمت ہے، اپوزیشن ارکان پرتشدداورانہیں روکنافسطائیت کی انتہاہے۔

مزید :

قومی -سیاست -علاقائی -پنجاب -لاہور -