یورپی ملک کی 20 سالہ نوجوان دوشیزہ پاکستانی لڑکے کی محبت میں گرفتار ہو کر سات سمندر پار کر آئی ، کہانی آپ بھی جانئے 

یورپی ملک کی 20 سالہ نوجوان دوشیزہ پاکستانی لڑکے کی محبت میں گرفتار ہو کر سات ...
یورپی ملک کی 20 سالہ نوجوان دوشیزہ پاکستانی لڑکے کی محبت میں گرفتار ہو کر سات سمندر پار کر آئی ، کہانی آپ بھی جانئے 

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) صوبائی دارلحکومت کے رہائشی نوجوان حسیب کی محبت میں گرفتار ہو کر چیکو سلوواکیہ کی20 سالہ دوشیزہ پاکستان آ گئی اور اسلام قبول کرنے کے بعد شادی کے بندھن میں بند ھ گئیں ۔

تفصیلات کے مطابق حسیب واپڈا میں سرکاری ملازم ہے اور حسیب سے عنیقہ کی ملاقات انسٹاگرام کے ذریعے ہوئی جو کہ جلد دوستی اور پھر محبت میں تبدیل ہو گئی ، عنیقہ کا تعلق چیکو سیلواکیہ کی زمیندار فیملی سے ہے اور و ہ تین ہفتے قبل پاکستان پہنچیں تو حسیب انہیں اپنے ڈیرے پر لے گئے جہاں انہوں نے ماہرانہ انداز میں بھینسوں کے دودھ دھوئے ۔

حسیب کا کہناتھا کہ میں نے عنیقہ کو شعوری طور پر پسند نہیں کیا بلکہ سب قدرتی طور پر ہوا اور یہ مجھے پسند کرنے لگی، عنیقہ کا کہناتھا کہ مجھے یہاں آ کر معلوم ہوا کہ پاکستان کے لوگ بہت ہی اچھے اور رحم دل ہیں ، مجھے پاکستان کا کھانا بہت پسند ہے ، سب سے زیادہ بہترین شوارما لگتا ہے جبکہ روٹی بھی پسند کرتی ہوں لیکن ابھی بنانی نہیں آتی ہے ۔عنیقہ نے بتایا کہ حسیب نے ان سے شادی کا پوچھا جس پر میں نے ہاں کر دی ، میں پاکستان میں ہی رہنا پسندکروں گی ۔ حسیب کی پہلے منگنی ہو چکی تھی لیکن عنیقہ سے محبت کے بعد انہوں نے منگی ختم کر دی تھی ۔

ویڈیو دیکھیں:

مزید :

ڈیلی بائیٹس -