سندھ حکومت کا 21جون سے پرائمری سکول کھولنے کا فیصلہ، درگاہیں اور پارکس کب کھلیں گے؟ جانئے
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) سندھ حکومت کی جانب سے کورونا وائر س کے پیش نظر بند کئے گئے پرائمری سکول 21جون سے کھولنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت انسداد کورونا ٹاسک فورس کا اجلاس ہواجس میں عالمی وبا کی موجودہ صورتحال پر غور کیا گیا اور وبا پر قابو پانے کے لئے کئے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ صوبے کے تمام پرائمری سکولوں کو 21جون سے کھول دئیے جائیں گئے جبکہ کراچی سمیت سندھ بھر میں درگاہیں 28جون کو کھولی جائیں گی۔اجلاس میں پارکس اور انڈور جمزکو بھی 28جون کو کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
وزیرا علیٰ مراد علی شاہ کا اس موقع پر کہنا تھا کہ کورونا سے بچاﺅ کے لئے لگائی جانے والی ویکسین کی کمی کے باعث کل ویکسی نیشن سینٹر بند رہیں گے۔