ننکانہ صاحب سے اغوا ہونے والی 7 سالہ بچی کی لاش کھیتوں سے مل گئی

ننکانہ صاحب سے اغوا ہونے والی 7 سالہ بچی کی لاش کھیتوں سے مل گئی
ننکانہ صاحب سے اغوا ہونے والی 7 سالہ بچی کی لاش کھیتوں سے مل گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ننکانہ صاحب (ویب ڈیسک) صوبہ پنجاب کے ضلع ننکانہ صاحب کے نواحی چک سے اغوا ہونے والی سات  سالہ بچی کی لاش کھیتوں سے مل گئی، وہ  گزشتہ روز شام کے وقت بکریاں چھوڑنے بھائی کے پاس کھیتوں میں گئی مگر واپس نہ آئی اور صبح اس کی لاش کھیتوں سے ملی۔

پولیس کے مطابق نعش پر تشدد کا نشانات پائے گئے، بچی سے زیادتی کے شواہد نہیں ملے تاہم مختلف نمونے فارنزک لیب بھجوا دیے ہیں۔جیو نیوز کے مطابق  پولیس نے پوسٹ مارٹم کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او شیخو پورہ سے رپورٹ طلب کرلی اور ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا۔