الیکشن میں دھاندلی روکنے کا واحد حل الیکٹرنک ووٹنگ ہے، گورنر چوہدری سرور
لاہور (ڈیلی پاکستان آ ن لائن) گورنر پنجاب چودھری سرور نے کہا ہے کہ انتخابات کو دھاندلی سے پاک کرنے کا واحد آپشن الیکٹرانک ووٹنگ ہے، الیکٹرانک ووٹنگ کی مخالفت کر کے اپوزیشن دھاندلی کی حمایت کرے گی۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق گورنر پنجاب چودھری سرور سے صوبائی وزیر انرجی ڈاکٹر اختر ملک نے ملاقات کی ہے۔ ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کا انتخابی اصلاحات کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنا جمہوریت کی نفی ہے، انتخابی اصلاحات قومی امنگوں کی تر جمانی اور جمہوریت کی جیت ہیں،ہم جمہوریت، آئین اور پارلیمان کو مضبوط بنانا چاہتے ہیں۔
گورنر پنجاب نے کہا کہ ہم اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کے حامی اور اپوزیشن مخالف ہے۔