سعودی حکومت کے کورونا کے پیش نظر حاجیوں کیلئے زبردست انتظامات

سعودی حکومت کے کورونا کے پیش نظر حاجیوں کیلئے زبردست انتظامات
سعودی حکومت کے کورونا کے پیش نظر حاجیوں کیلئے زبردست انتظامات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ریاض ( ڈیلی پاکستان آن لائن) سعودی حکومت کی جانب سے رواں سال حج کیلئے انتظامات جاری ہیں ، حکومت نے حاجیوں کے انتظامات کیلئے ایک اور مرحلہ مکمل کر لیا ۔ کورونا وائرس کے باعث مسلمان اس سال محدود تعداد میں حج بیت اللہ کریں گے ، 60 ہزار سعودی جبکہ مملکت میں مقیم غیر ملکی بیت اللہ کے طواف کی سعادت حاصل کریں گے ۔

سعودی وزارت حج و عمرہ نے مکہ میں حاجیوں کے استقبال اور ٹھہرانے کیلئے انتظامات مکمل کر لئے، چار ذی الحجہ سے منیٰ جانے تک عازمین کو ہوٹلوں میں ٹھہرایا  جائے گا، ہر عازم کیلئے ایک کمرہ ہو گا جہاں تمام سہولیات کیساتھ سینیٹائزر کی بوتلیں بھی موجود ہوں گی ۔ سینیٹائزڈ احرام کی سہولت میسر ہو گی ۔ 

زائرین کیلئے حفاظتی ماسک ، سینیٹائزر  کے ساتھ جمرات کی رمی کیلئے کنکریوں کی سینیٹائزڈ تھیلیاں ، چھتریاں میسر ہوں گی ۔ ہر حاجی کیلئے تمام بنیادی اشیا  سے لیس سفری بیگ بھی تیار کئے گئے ہیں جنہیں مکہ پہنچنے اور وہاں سے حج مقامات پر آنے جانے کیلئے استعمال کریں گے ۔