ابراہیم رئیسی ایران کے نئے صدر منتخب

ابراہیم رئیسی ایران کے نئے صدر منتخب
ابراہیم رئیسی ایران کے نئے صدر منتخب

  

تہران (ویب ڈیسک) ایران کے صدارتی انتخاب کے سرکاری نتائج کا اعلان ہونے میں قدرے تاخیر ہے لیکن غیرسرکاری نتائج کے مطابق صدارتی امیدوار ابراہیم رئیسی نے دیگر تین امیدواروں کو شکست دے کر کامیابی حاصل کرلی ہے۔

ڈا ن نیوز  کے مطابق صدارتی انتخاب کے دیگر تینوں امیدواروں نے ابراہیم رئیسی کو ایران کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد بھی پیش کردی۔

سبکدوش ہونے والے اعتدال پسند صدر حسن روحانی نے ابراہیم رئیسی کا نام لیے بغیر کہا کہ 'میں لوگوں کو ان کی پسند پر مبارکباد دیتا ہوں، میری سرکاری مبارکباد پر مبنی پیغام بعد میں جاری کرے گی لیکن ہم جانتے ہیں کہ اس انتخاب میں کس کو کافی ووٹ ملے اور آج عوام نے کس کو منتخب کیا'۔

60 سالہ ابراہیم رئیسی رواں برس اگست میں صدارتی منصب سنبھالیں گے جنہیں امریکہ سے جوہری معاہدے جسے اہم معاملات کا سامنا ہوگا تاکہ ایران پر عالمی پابندیوں ختم ہوں اور ملک میں معاشی بحران پر کنٹرول پایا جاسکے۔

مزید :

اہم خبریں -بین الاقوامی -