شہبازشریف نے ایف آئی اے کی جانب سے طلب کے خلاف بڑا قدم اٹھا نے کا فیصلہ کر لیا
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) اپوزیشن لیڈ ر شہبازشریف نے فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی کی جانب سے طلبی کو لاہور ہائیکورٹ میں چینلج کر نے کا فیصلہ کر لیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق شہبازشریف نے لیگل ٹیم کو کل شام چار بجے ملاقات کیلئے طلب کر لیا ہے ، ، شہبازشریف لاہور ہائیکورٹ میں ایف آئی اے طلبی کو چیلنج کریں گے ، لیگل ٹیم کا کہناہے کہ شہبازشریف عبوری ضمانت کروائیں گے ۔
یاد رہے کہ وفاقی تحقیقاتی ادارے لاہور نے شوگر سکینڈل میں مسلم لیگ نون کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف کو 22 جون کو طلب کر لیا۔ایف آئی اے حکام کی جانب سے دیئے جانے والے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ اگر شہباز شریف 22 جون کو پیش نہ ہوئے تو ان کو گرفتار بھی کیا جا سکتا ہے۔
ایف ا?ئی اے کے نوٹس میں شہباز شریف کو مخاطب کر تے ہوئے کہا گیا ہے کہ آپ کو رمضان شوگر ملز میں چھوٹے ملازمین کے کھاتوں میں جانے والے 25 ارب روپے کے حوالے سے جوابات دینے ہیں۔نوٹس کے متن میں کہا گیا ہے کہ شہباز شریف کو 4 اہم سوالات کے جواب دینے ہیں، ایک ملازم اورنگ زیب نے آپ کو 50 لاکھ روپے بھیجے، آپ کو اس کا علم ہے۔
نوٹس میں شہباز شریف سے کہا گیا ہے کہ آپ کو 2 دفعہ سوالنامہ بھجوایا گیا، مگر آپ نے جواب نہیں دیا، جنوری 2021ءمیں آپ کو دوبارہ یاد دہانی کرائی گئی۔مسلم لیگ نون کے صدر شہباز شریف کو بھیجے گئے نوٹس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ آپ نے کہا کہ عطاءتارڑ آپ کے جوابات جمع کروائیں گے مگر جواب جمع نہیں ہوئے۔