چوہدری پرویز الٰہی سے حمزہ شہباز کی ملاقات،اسمبلی اجلاس کے حوالے سے تبادلہ خیا ل

چوہدری پرویز الٰہی سے حمزہ شہباز کی ملاقات،اسمبلی اجلاس کے حوالے سے تبادلہ ...
چوہدری پرویز الٰہی سے حمزہ شہباز کی ملاقات،اسمبلی اجلاس کے حوالے سے تبادلہ خیا ل

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی سے اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز نے ملاقات کی ہے۔ملاقات میں آئندہ اسمبلی اجلاس بھی احسن انداز میں چلانے کے حوالے سے تبادلہ خیا ل کیا گیا ۔

نجی ٹی و ی92نیوزکے مطابق دونوں رہنما وں کے درمیان ملاقات سپیکر پنجاب اسمبلی کے چیمبر میں ہوئی۔ حمزہ شہباز نے چوہدری پرویز الٰہی کی اسمبلی کی نئی بلڈنگ کے حوالے سے کاوشوں کو سراہا اور اسمبلی کی نئی بلڈنگ مکمل ہونے پر مبارکباد بھی پیش کی۔

ملاقات کے دوران چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ پنجاب اسمبلی کو ختم نبوت سے متعلق آیات سے آراستہ کرنے کا شرف ملا ہے جس پر اللہ تعالی کا جتنا بھی شکر اداکروں کم ہے، پنجاب اسمبلی کی نئی عمارت حقیقی معنوں میں اسلامی روایات کی عکا س اور عوام کی امنگوں کی ترجما ن ہے۔

اس موقع پر حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ اجلاس پرامن ماحول میں ہونا سیاسی روایات کو پروان چڑھانے میں اہم اقدام ہے۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -