شاہ محمود قریشی کی ملائیشین ہم منصب سے ملاقات، اسلاموفویبا کے خلاف مل کر آواز اٹھانے پراتفاق

شاہ محمود قریشی کی ملائیشین ہم منصب سے ملاقات، اسلاموفویبا کے خلاف مل کر ...
شاہ محمود قریشی کی ملائیشین ہم منصب سے ملاقات، اسلاموفویبا کے خلاف مل کر آواز اٹھانے پراتفاق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

انقرہ(ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے انطالیہ سفارتی فورم میں شرکت کے دوران مائیشین ہم منصب سے ملاقات کی ہے۔ ملاقات کے دورا ن دونوں وزرائے خارجہ کی جانب سے اسلا م فوبیا کے خلاف او آئی سی اور عالمی فورمز پر مل کر آواز اٹھانے پر اتفاق کیا گیا ہے۔
نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ کے درمیان ہونے والی ملاقات میں دو طرفہ تعلقات ،مختلف شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون اوراہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ کورونا چیلنجز سے نمٹنے کیلئے مشترکہ کوششیں بروئے کار لانے پر اتفاق بھی کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیر خارجہ نے ملائیشین ہم منصب کو مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری صورتحال سے آگاہ کیا اوراقوام متحدہ، او آئی سی، آسیان سمیت عالمی فورمز پر دو طرفہ تعاون بڑھانے پر گفتگو کی گئی ۔
ملاقات کے دوران وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ملائشیا کے ساتھ دیرینہ، گہرے، برادرانہ مراسم ہیں ، ہم ملائیشیا کے ساتھ اقتصادی، تجارتی ،دفاعی، تعلیمی اورٹیکنالوجی میں تعاون کے فروغ کا خواہاں ہیں۔

مزید :

قومی -