ہم نوازشریف کو جیل میں نہیں رکھنا چاہتے۔۔وزیرا طلاعات فوادچوہدری نے حیران کن دعویٰ کردیا
گلگت(ڈیلی پاکستان آن لائن ) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ احتسابی عمل کو ہر صورت منطقی انجام تک پہنچانا ہے، ہم نوازشریف کو جیل میں نہیں رکھنا چاہتے ، وہ پاکستان کا لوٹا ہوا پیسہ واپس کریں اور جہاں مرضی چلے جائیں۔
نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کوعبوری آئینی صوبہ بنانے جارہے ہیں، گلگت کے لوگ پاکستان سے جڑے ہوئے ہیں،یہاں لوکل گورنمنٹ کی تشکیل کی ضرورت ہے، گلگت بلتستان کے لئے تاریخی بجٹ مختص کیا گیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی مذمت کرتے ہیں، کشمیریوں کی وجہ سے بھارت کے ساتھ تجارتی تعلقات ختم کئے ہیں۔