پیپلز پارٹی نے کارکردگی کی بنیاد پر سندھ میں زیادہ نشستیں حاصل کیں، ناصر شاہ کا دعویٰ

پیپلز پارٹی نے کارکردگی کی بنیاد پر سندھ میں زیادہ نشستیں حاصل کیں، ناصر شاہ ...
پیپلز پارٹی نے کارکردگی کی بنیاد پر سندھ میں زیادہ نشستیں حاصل کیں، ناصر شاہ کا دعویٰ

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیرا طلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ سندھ سمیت ملک بھر میں پاکستان تحریک انصاف کو ضمنی انتخابات میں شکست ہوئی، پیپلز پارٹی نے تمام ضمنی الیکشن اکثریت سے جیتے ہیں،ہم نے کارکردگی کی بنیاد پر زیادہ نشستیں حاصل کیں ہیں۔

کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ناصرشاہ کا کہنا تھا کہ کراچی کی عوام نے ایم کیو ایم کو 2018میں مسترد کیا تھا ، ہم پرا لزام عائد کرنے والوں نے پتا نہیں کو ن سے چشمے لگائے ہوئے ہیں، پینے کے صاف پانی کا مسئلہ حل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔دل، جگر لیورٹرانسپلانٹ سمیت بڑ ی بڑی بیماریوں کے علاج سندھ میں ہورہے ہیں،ہم سندھ نہیں پاکستان کارڈ کی بات کرتے ہیں ، خدا کے لئے سندھ کی کاٹ نہ کی جائے۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ سندھ کے بجٹ میں 991ارب کی مختلف سکیمیں شروع کررہے ہیں، ملکی معیشت کا 70فیصد دینے والے صوبے کے لئے وفاقی بجٹ میں کچھ نہیں رکھا جاتا۔

مزید :

قومی -سیاست -علاقائی -سندھ -کراچی -