سندھ کے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی چھٹیاں نہیں ہوں گی 

سندھ کے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی چھٹیاں نہیں ہوں گی 
سندھ کے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی چھٹیاں نہیں ہوں گی 

  

کراچی ( ڈیلی پاکستان آن لائن) محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے صوبے کے تعلیمی اداروں میں موسم گرماکی تعطیلات نہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ۔ ترجمان محکمہ تعلیم سندھ کے مطابق گرمیوں کی چھٹیاں نہیں ہوں گی۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق سٹیرنگ کمیٹی میں چھٹیاں نہ کرنے سے متعلق فیصلہ ہوا ہے ، درجہ حرارت زیادہ بڑھنے کی صورت میں موسم گرما کی چھٹیاں کی جا سکتی ہیں ۔

واضح رہے کہ کوویڈ 19کی وجہ سے سکول ایک سال سے زیادہ عرصہ بند رہے ہیں جس کے باعث بچوں کی تعلیم کا کافی ہرج ہوا ہے ۔ سکول تاحال پہلے کی طرح پوری تعداد کے ساتھ نہیں کھولے جا رہے اور گرمی کا زور بڑھنے تک محکمہ تعلیم بھی چھٹیاں دینے پر رضا مند نظر نہیں آتا۔

مزید :

تعلیم و صحت -