چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی نو منتخب ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی کو مبارکباد

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی نو منتخب ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی کو ...
چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی نو منتخب ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی کو مبارکباد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے ایران کے نومنتخب صدر سید ابراہیم رئیسی کی کامیابی پر اہم پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سید ابراہیم کی کامیابی کا سن کر بہت خوشی ہوئی ہے،پاکستان کی پارلیمان ، حکومت کی جانب سے نومنتخب صدر کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
نجی ٹی وی92نیوز کے مطابق صادق سنجرانی کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ پاکستان ایران کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو اہم سمجھتا ہے،علاقائی سلامتی اور امن کے لئے خطے کی قیادت کو ملکر کام کرنا ہوگا۔نومنتخب صدر سید ابراہیم رئیسی وسیع تجربات رکھتے ہیں۔
خیال رہے کہ ایران کے صدارتی انتخاب کے غیرسرکاری نتائج کے مطابق صدارتی امیدوار ابراہیم رئیسی نے دیگر تین امیدواروں کو شکست دے کر کامیابی حاصل کرلی ہے اور وہ رواں برس اگست میں صدارتی منصب سنبھالیں گے جنہیں امریکہ سے جوہری معاہدے جسے اہم معاملات کا سامنا ہوگا تاکہ ایران پر عالمی پابندیوں ختم ہوں اور ملک میں معاشی بحران پر کنٹرول پایا جاسکے۔