افغانستان میں آئندہ دو ماہ بہت اہم ہیں ، وزیر داخلہ نے تنبیہ کر دی 

افغانستان میں آئندہ دو ماہ بہت اہم ہیں ، وزیر داخلہ نے تنبیہ کر دی 
افغانستان میں آئندہ دو ماہ بہت اہم ہیں ، وزیر داخلہ نے تنبیہ کر دی 

  

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر داخلہ شیخ رشید نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں تنبیہ کر دی کہ افغانستان میں آئندہ دو ماہ بہت اہم ہیں ، افغان بارڈر پر باڑ لگا رہے ہیں ، فینسنگ کا کام 88فیصد مکمل ہو چکا ہے ۔

قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ تمام ویزے آن لائن ہو چکے ہیں ، ایگزٹ ویزا بھی آن لائن کر دیا گیا ہے ، اس کا کریڈٹ عمران خان کو جاتا ہے ، عمران خان کی حکومت میں تین لاکھ ویزے جاری ہو چکے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نےڈیموں پر کام شروع کیا ہے ، پاکستان میں اگر بجلی سستی ہو جائے تو بہت سے مسائل حل ہو جائیں گے ، ملک میں جتنے مسائل پیدا ہوئے وہ سب مہنگی بجلی کے باعث پیدا ہوئے ، ماضی میں مہنگی بجلی کے معاہدے کئے گئے تھے ۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ سب ہی لوگ آئی ایم ایف کے پاس مجبوری کے تحت ہی جاتے ہیں ، احساس پروگرام دنیا میں چوتھے نمبر پر ہے جبکہ اوور سیز پاکستانیوں نے عمران خان پر اعتبار کر کے 9 بلین ڈالرز بھیجے ۔

مزید :

اہم خبریں -