ڈونلڈٹرمپ کی سالگرہ تقریب میں میلانیا ٹرمپ غائب ، علیحدگی کی افواہیں زیرگردش

ڈونلڈٹرمپ کی سالگرہ تقریب میں میلانیا ٹرمپ غائب ، علیحدگی کی افواہیں زیرگردش
ڈونلڈٹرمپ کی سالگرہ تقریب میں میلانیا ٹرمپ غائب ، علیحدگی کی افواہیں زیرگردش
سورس: Instagram/donaldjtrumpjr

  

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کے وائٹ ہاﺅس چھوڑنے سے پہلے ہی افواہیں گردش میں تھیں کہ ان کے حکومت سے نکلتے ہی ان کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ طلاق کے لیے عدالت سے رجوع کر لیں گی۔ گزشتہ روز ڈونلڈٹرمپ کی 75سالگرہ کی تصاویر نے اس افواہ کو تقویت دے دی ہے کیونکہ سالگرہ کی تقریب کی تصاویر میں کہیں بھی میلانیا ٹرمپ نظر نہیں آ رہیں، جس پر خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ دونوں کے درمیان نوبت طلاق تک پہنچ چکی ہے، یہی وجہ ہے کہ ٹرمپ کی سالگرہ کے دن بھی میلانیا ان کے ساتھ موجود نہیں ہیں۔

ڈیلی سٹار کے مطابق ڈونلڈٹرمپ نے اپنی 75ویں سالگرہ نیوجرسی کے علاقے بیڈمنسٹر میں واقع ٹرمپ نیشنل گولف کلب میں منائی۔ ڈونلڈٹرمپ کے صاحبزادے ڈونلڈٹرمپ جونیئر نے اس تقریب کی تصاویر بنا کر اپنے انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر پوسٹ کیں، جن میں ڈونلڈٹرمپ جونیئر کی گرل فرینڈ کمبرلے گوئیفوئیلے، سابق این ایف ایل سٹار ہرشل واکر، انڈیانا کے کانگریس مین جم بینکس اور کولوریڈو کی کانگریس وومن لورین بوئبرٹ دکھائی دے رہے ہوتے ہیں مگر ان تصاویر میں کہیں سابق خاتون اول میلانیا ٹرمپ نظر نہیں آ رہی ہوتیں۔

ایک طرف لوگ اس معاملے پر ڈونلڈٹرمپ اور میلانیا کے تعلقات میں کشیدگی اور طلاق تک کے خدشے کا اظہار کر رہے ہیں مگر دوسری طرف ذرائع کاکہنا ہے کہ ”میلانیا کا اپنا شیڈول ہوتا ہے اور وہ اپنے شوہر سے دور اپنی زندگی گزارتی ہیں، چنانچہ سالگرہ کی تصاویر میں میلانیا کے نہ ہونے کا یہ مطلب ہر گز نہیں ہو سکتا کہ وہ اپنے شوہر سے طلاق لے رہی ہیں۔ پہلے بھی کئی ایسے اہم مواقع گزرے ہیں جب میلانیا اپنے شوہر کے ساتھ موجود نہیں ہوتیں۔“معروف مصنف کرسٹین برٹ نے بھی اسی موقف کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ تصاویر میں میلانیا کے نہ ہونے پر ان کی ازدواجی زندگی کے متعلق اندازے لگانا غلط ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -