فضائی سفر کے دوران ہی امریکی لڑکی کو پیچھے بیٹھے شخص نے جنسی ہراسگی کا نشانہ بنا ڈالا

فضائی سفر کے دوران ہی امریکی لڑکی کو پیچھے بیٹھے شخص نے جنسی ہراسگی کا نشانہ ...
فضائی سفر کے دوران ہی امریکی لڑکی کو پیچھے بیٹھے شخص نے جنسی ہراسگی کا نشانہ بنا ڈالا
سورس: TikTok/mobilesushibar

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) نام نہاد مہذب دنیا میں خواتین کے ساتھ کچھ ایسے شرمناک سلوک کی خبریں بسااوقات سامنے آتی ہیں کہ تیسری دنیا کے لوگ بھی شرمندہ رہ جاتے ہیں۔ اب اس امریکی لڑکی ہی کو دیکھ لیں جسے فضائی سفر کے دوران اس کے پیچھے بیٹھے آدمی نے جنسی ہراسگی کا نشانہ بناڈالا۔ ڈیلی سٹار کے مطابق اس لڑکی نے اپنے ٹک ٹاک اکاﺅنٹ @mobilesushibarپر ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں لڑکی کو ہوائی جہاز میں کھڑکی کے ساتھ والی سیٹ پر بیٹھے دیکھا جا سکتا ہے اور اس کے پیچھے بیٹھا آدمی سیٹ اور کھڑکی کے درمیان خالی جگہ سے ہاتھ آگے کی طرف لا کر لڑکی کے جسم کو نازیبا انداز میں چھو رہا ہوتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس 18سالہ لڑکی نے بتایا کہ ”میں اپنی فیملی کے ساتھ سپرٹ ایئرلائنز (Spirit Airlines)کی پرواز میں سفر کر رہی تھی جب میرے ساتھ یہ واقعہ پیش آیا۔ یہ شخص مسلسل میری چھاتی اور جسم کے دیگر حصوں کو چھوتا رہا۔ اس آدمی کی عمر 50سے 60سال کے درمیان تھی۔ کچھ دیر میں نے اس کی حرکتیں برداشت کیں اور پھر یہ ویڈیو بنا کر میں نے دیگر مسافروں اور ایئرہوسٹسز کو دکھائی تو الٹا مجھے ہی کہہ دیا گیا کہ ”سیٹ پر بیٹھ جاﺅ اور خاموش رہو۔“یہ ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے اور اب تک اسے 5لاکھ سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں۔ 

مزید :

بین الاقوامی -