کینیڈین ولاگر روزی گیبرئیل کے انکشاف پر پاکستانی اداکارہ اشنا شاہ بھی میدان میں آگئیں، کھری کھری سنادیں

کینیڈین ولاگر روزی گیبرئیل کے انکشاف پر پاکستانی اداکارہ اشنا شاہ بھی میدان ...
کینیڈین ولاگر روزی گیبرئیل کے انکشاف پر پاکستانی اداکارہ اشنا شاہ بھی میدان میں آگئیں، کھری کھری سنادیں
سورس: Instagram

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) کینیڈین ولاگر روزی گیبرئیل، جو سیاحت پر مبنی ویڈیوز اپنے یوٹیوب چینل پر پوسٹ کرتی ہیں، ان دنوں پاکستان کی سیاحت پر آئی ہوئی ہیں۔ گزشتہ دنوں انہوں نے ہنزہ میں کچرے اور آلودگی کے متعلق ایک پوسٹ کی اور اس کے متعلق اپنے خدشات کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ ان مسائل کے خاتمے کے لیے اپنے پلیٹ فارم کا استعمال کریں گی۔ روزی گیبرئیل نے اپنی اس پوسٹ کو ’نارتھ کو صاف رکھیں‘ کا ٹائٹل دیا تھا۔
روزی گیبرئیل نے اپنی پوسٹ میں لکھا تھا کہ ”بین الاقوامی سفر کے مواقع محدود ہونے کی وجہ سے لوگ شمالی علاقہ جات جانے پر مجبور ہوئے ہیں لیکن وہ اپنے ساتھ برے روئیے، منشیات، فحاشی اور ڈانس پارٹیاں لا رہے ہیں اور بہت زیادہ کچرا پھیلا رہے ہیں۔“روزی گیبرئیل کی یہ پوسٹ پاکستانی اداکارہ اشنا شاہ کو سخت ناگوار گزری ہے اور انہوں نے کینیڈین سیاح کو کڑی تنقید کا نشانہ بناڈالا ہے۔
ایکسپریس ٹربیون کے مطابق اشنا شاہ نے روزی کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ”آپ کو معلوم ہے کہ ہم کس چیز کو نہیں سراہتے؟ فیصلے صادر کرنے والے سفید فام لوگوں کو، جو ہمارے نام نہاد نجات دہندہ بننے کی کوشش کرتے ہیں۔خود کو ٹھیک کرنے کے لیے ہمیں آپ کی ضرورت نہیں ہے۔“ اداکارہ نے لکھا کہ ”پاکستانی حکومت کو چاہیے کہ یوٹیوب ویزوں کا اجراءروک دے۔“

مزید :

تفریح -