بار بار کی لڑائی جھگڑوں اور صلح سے تنگ جوڑے کا ایک ساتھ ہتھکڑی میں رہنے کا فیصلہ، 123دن بعدآزاد ہوئے تو ایسا فیصلہ سنا دیا کہ پوری دنیا دنگ رہ گئی 

بار بار کی لڑائی جھگڑوں اور صلح سے تنگ جوڑے کا ایک ساتھ ہتھکڑی میں رہنے کا ...
بار بار کی لڑائی جھگڑوں اور صلح سے تنگ جوڑے کا ایک ساتھ ہتھکڑی میں رہنے کا فیصلہ، 123دن بعدآزاد ہوئے تو ایسا فیصلہ سنا دیا کہ پوری دنیا دنگ رہ گئی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کیف(مانیٹرنگ ڈیسک) یوکرین میں ایک جوڑے نے آئے روز کے لڑائی جھگڑوں اور بار بار کی علیحدگی اور پھر اکٹھے ہونے سے تنگ آ کر اپنے تعلق کو بچانے کے لیے آخری حربہ آزمانے کا فیصلہ کیااور ہتھکڑی کے ذریعے دونوں ایک دوسرے کے ساتھ بندھ گئے۔ انہوں نے لوگوں سے وعدہ کیا تھا کہ وہ تین ماہ تک ایک دوسرے کے ساتھ ہتھکڑی کے ذریعے بندھے رہیں گے اور پھر اس تجربے کا نتیجہ لوگوں کے ساتھ شیئر کریں گے۔ اب بالآخر123دن ہتھکڑی میں گزارنے کے بعد بالآخر اس تجربے کا نتیجہ انہوں نے لوگوں کے ساتھ شیئر کر دیا ہے اور نتیجہ یہ نکلا ہے کہ ہتھ کڑی بھی ان کے تعلق کو نہیں بچا سکی اور وہ بالآخر ہمیشہ کے لیے ایک دوسرے سے الگ ہو گئے ہیں۔ 
انڈین ایکسپریس کے مطابق اس 34سالہ لڑکے کا نام الیگزینڈر کڈلے ہے اور اس کی 29سالہ بیوٹیشن گرل فرینڈ وکٹوریا پستوویتوا ہے۔ دونوں نے ویلنٹائنز ڈے پر ہتھکڑی پہنی تھی اور گزشتہ روز انہوں نے ہتھکڑی اتار پھینکی اور ایک دوسرے سے علیحدگی کا اعلان کر دیا۔ ان کے ہتھکڑی اتارنے کا منظر یوکرین کے نیشنل ٹی وی پر نشرکیا گیا۔ اس جوڑے کا تعلق یوکرین کے مشرقی شہر خرکیف سے تھا اور انہیں یوکرین کا کبھی الگ نہ ہونے والا جوڑا کہا جاتا تھا۔
 اس تجربے کے متعلق بات کرتے ہوئے وکٹوریا کا کہناتھا کہ ”اس تجربے کے دوران ہم نے سیکھا ہے کہ ہر رشتے میں دوسرے فریق کو گنجائش دینی چاہیے، دوسرے فریق کو ایسا وقت دینا چاہیے جب وہ اکیلا ہو اور اپنی مرضی کے مطابق اس وقت کو گزار سکے۔ ہم نے خود کو ہتھکڑی میں ایک دوسرے کے ساتھ جکڑ لیا اور میرے خیال میں ہم نے یہ بہت بڑی غلطی کی۔ ان 123دنوں میں میں نے پرائیویسی کو سب سے زیادہ مِس کیا۔ ہم دن رات ایک ساتھ رہے، اس دوران الیگزینڈر مجھ پر کوئی توجہ نہیں دیتا تھاکیونکہ ہم ہمہ وقت اکٹھے تھے۔ ایسے ہی کچھ عوامل تھے جن کی بنیاد پر ہم نے الگ ہونے کا فیصلہ کیا۔“انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر پوسٹ کی گئی اپنی آخری تصویر میں الیگزینڈر اور وکٹوریہ ایک دوسرے سے فاصلے پر الگ الگ کھڑے ہوتے ہیں اور دونوں کی نظریں زمین پر گڑی ہوتی ہیں۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -