کوئٹہ گلیڈی ایٹز بمقابلہ کراچی کنگز، میچ کا نتیجہ سامنے آگیا

کوئٹہ گلیڈی ایٹز بمقابلہ کراچی کنگز، میچ کا نتیجہ سامنے آگیا
کوئٹہ گلیڈی ایٹز بمقابلہ کراچی کنگز، میچ کا نتیجہ سامنے آگیا

  

ابوظہبی(ڈیلی پاکستان آن لائن )کراچی کنگز نے اہم میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو14 رنز سے شکست دیدی ہے۔

کوئٹہ  گلیڈی ایٹرز کی ٹیم 177رنز کےتعاقب میں چھ وکٹوں کے نقصان پر162 سکور کرسکی۔کوئٹہ گلیڈی ایٹر زنے اپنی اننگز کا محتاط آغاز کیا،دونوں بلے بازوں نے اپنی ٹیم کو بہتر آغاز فراہم کیا ،تاہم اس کے بعد دونوں اوپنرز یکے بعد دیگرے آؤٹ ہوگئے۔جیک ویدر لیڈ 24 گیندوں  پر 25 جبکہ صائم ایوب 15 گیندوں  پر 19 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔عثمان خان 13گیندوں پر 15 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، عثمان خان اور صائم ایوب کی وکٹیں فاسٹ باؤلر محمد الیاس نے حاصل کیں۔اعظم خان 12 گیندوں پر15 رنز بناکر ارشد اقبال کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔حسان خان 24 رنز بناکر رن آؤٹ ہوئے جبکہ عبدالناصر بغیر کوئی رنز بنائے محمد الیاس کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔کپتان سرفرازا حمد 51 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

کراچی کنگز کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر رنز بنائے تھے۔کراچی کی جانب سے اننگز کا محتاط آغاز کیا گیا۔نویں اوور میں سٹا ر بلے باز بابر اعظم آف سپن باؤلر عبدالناصر کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے انہوں نے 25 گیندوں پر 23 رنز بنائے۔مارٹن گپٹل آج پھر ناکام رہے اور پانچ رنز بناکر ارش علی کی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔شرجیل خان 34 گیندوں  پر 45 رنز بناکر ارش علی کا نشانہ بنے، نجیب اللہ زدران 13گیندوں  پر 12 رنز بنائے وہ بھی ارش علی گیند پر آؤٹ ہوئے۔کپتان عماد وسیم تین رنز بناکر ارش علی کی کا ہی نشانہ بنے۔میچ کے 18 ویں اوورتک کوئٹہ کی میچ پر گرفت مضبوط تھی،تاہم آخری اوور کرنے سے قبل نسیم شاہ انجری کا شکار ہوکر باہر چلے گئے اور 19 ویں اوور میں ویلڈرمتھ کے ایک اوور میں دانش عزیز نے 33 رنز بنائے جس سے کوئٹہ کی ٹیم کو بڑا دھچکا لگا۔دانش عزیز آخری اوور میں 13 گیندوں پر 45 رنز بناکر خرم شہزاد کی گیند پر بولڈ ہوئے۔کراچی کنگز کی جانب سے والٹن 34 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

کراچی کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔کراچی کنگز کی ٹیم میں کپتان عماد وسیم، شرجیل خان، بابر اعظم، مارٹن گپٹل، والٹن، نجیب اللہ زدران، محمد عامر، ارشد اقبال ، نور احمد، دانش عزیز اور محمد الیاس شامل ہیں۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم میں کپتان سرفراز احمد، عثمان خان، اعظم خان، ویڈرلیڈ، صائم ایوب، عبدالناصر، حسان خان، ولیڈرمتھ، ارش علی خان، نسیم شاہ  اور خرم شہزاد شامل ہیں۔

مزید :

PSL -PSL News Update -