’ قیدیوں کے بنیادی حقوق ‘ پنجاب حکومت نے ابتک کا سب سے بڑا قدم اٹھا لیا 

’ قیدیوں کے بنیادی حقوق ‘ پنجاب حکومت نے ابتک کا سب سے بڑا قدم اٹھا لیا 
’ قیدیوں کے بنیادی حقوق ‘ پنجاب حکومت نے ابتک کا سب سے بڑا قدم اٹھا لیا 

  

 لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے وزیراعلیٰ آفس میں چیف سیکرٹری پنجاب جواد رفیق ملک اورایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ مومن آغانےملاقات کی,چیف سیکرٹری نےوزیر اعلی سردار عثمان بزدار کو محکمہ داخلہ کے 100 سال مکمل ہونے پر یادگاری شیلڈ پیش کی۔

وزیراعلی عثمان بزدار نے محکمہ داخلہ پنجاب کی کارکردگی اور محکمہ جیل خانہ جات میں اصلاحات کے حوالے سے اقدامات کو سراہا۔وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار نے کہاکہ پنجاب حکومت نے جیلوں کے نظام میں دور رس اصلاحات کی ہیں،نظام میں اصلاحات کا مقصد جیلوں میں قیدیوں کے بنیادی حقوق کا تحفظ ہے،محکمہ داخلہ پنجاب کو کام کرنے کی پوری آزادی دی ہے ،پنجاب کی 7جیلوں میں ملٹی سٹوری بیرکس بنائی جارہی ہیں، ملٹی سٹوری بیرکس میں 10ہزار قیدیوں کی گنجائش ہوگی۔

انہوں نے کہاکہ سزا وجزا کے بغیر کوئی نظام آگے نہیں بڑھ سکتا، پنجاب کی 21جیلوں میں پریزنرز مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم شرو ع ہو چکا ہے،جیلوں میں کورٹ رومز کا قیام بھی عمل میں لایا گیا ہے، بلوچ لیویز کا دائرہ کار راجن پور تک بڑھا یا گیا ہے،قیدی بھی انسان ہیں اور انہیں بھی حقوق حاصل ہیں اور انہیں جیلو ں میں بنیادی حقوق کی فراہمی ضروری ہے اور اسی مقصد کے لئے جیل کے گلے سڑے نظام کو تبدیل کر رہے ہیں۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ نے محکمہ داخلہ کی کارکردگی، جیلوں کے نظام میں اصلاحات اور دیگر اہم امور کے بارے میں بریفنگ دی۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -