فلسطین نے اسرائیل سے کورونا ویکسین لینے کا معاہدہ منسوخ کردیا

فلسطین نے اسرائیل سے کورونا ویکسین لینے کا معاہدہ منسوخ کردیا
فلسطین نے اسرائیل سے کورونا ویکسین لینے کا معاہدہ منسوخ کردیا

  

راملہ(ڈیلی پاکستان آن لائن ) فلسطینی اتھارٹی نے اسرائیل کے ساتھ کورونا ویکسین کی دس لاکھ خوراکیں لینے کا معاہدہ منسوخ کر دیا۔فلسطینی اتھارٹی نے کہا ہے کہ وہ اسرائیل سے ویکسین کی خوراکیں وصول نہیں کرے گی کیونکہ ویکسین کی یہ خوراکوں کی طبی میعاد ختم ہونے کے قریب ہے۔اس سے پہلے جمعہ کو اسرائیل نے اعلان کیا تھا کہ وہ میعاد ختم ہونے کی تاریخ سے قبل فلسطینی اتھارٹی کو کورونا وائرس ویکسین کی 10 لاکھ خوراک فراہم کرے گا۔

 اسرائیل میں وزارت دفاع کی طرف سے جاری ایک مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل اور فلسطینی اتھارٹی نے کورونا ویکسین کے تبادلے کے معاہدے پر اتفاق کیا ہے جس کے مطابق اسرائیل ایک ملین کے قریب خوراکیں فلسطینی اتھارٹی کو منتقل کرے گا۔ بیان میں کہا گیا تھا کہ ان خوراکوں کی میعاد جلد ختم ہونے والی ہے، اس کے بدلے میں اسرائیل کو فائزر ویکسین ملے گی جس کی اگلی کھپت فلسطینیوں کو دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -