ملک میں اب تک کتنے شہریوں کو کورونا ویکسین لگا دی گئی؟ڈاکٹر فیصل سلطان نے تفصیلات بتا دیں
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) ملک بھر میں اب تک کورونا وائرس کی ایک کروڑ 29 لاکھ ویکسین شہریوں کو لگا دی گئی ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کی جانب سے تین روز میں لگائی گئی خوراکوں کی تعداد بھی جاری کر دی گئی۔16 جون کو 4 لاکھ 16 ہزار، 17 جون کو 2 لاکھ 66 ہزار خوراکیں لگائی گئیں، 18 جون کو ملک بھر میں کورونا ویکسین کی 2 لاکھ 26 ہزار خوراکیں لگائی گئیں، ملک بھر میں تاحال ایک ملین خوراکوں کا سٹاک موجود ہے۔انہوں نے لکھا کہ 20 جون کو 1.55 ملین اور 22 جون کو 2.5 ملین خوراکیں پاکستان پہنچیں گی، 23 سے 30 جون تک 2 سے تین ملین بشمول 4 لاکھ کین سائنو میسر آسکیں گی، ویکسین کی قلت کے حوالے سے سسٹم میں پریشر کو پیر منگل تک حل کیا جاسکے گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں لگائی گئی کورونا ویکسین خوراکوں کی مجموعی تعداد 12.9 ملین ہے۔