بجٹ اجلاسوں میں جو کچھ ہوا وہ سوچا بھی نہیں جاسکتا، چوہدری خالد رشید

بجٹ اجلاسوں میں جو کچھ ہوا وہ سوچا بھی نہیں جاسکتا، چوہدری خالد رشید
بجٹ اجلاسوں میں جو کچھ ہوا وہ سوچا بھی نہیں جاسکتا، چوہدری خالد رشید

  

جدہ (محمد اکرم اسد) پاک سعودی فرینڈ شپ فورم کے چیئرمین چوہدری خالد رشید نے کہا ہے کہ  حالیہ بجٹ اجلاسوں میں قومی اسمبلی اور تین صوبائی اسمبلیوں میں جو کچھ ہوا ایسا ہم اورسیز  پاکستانی کبھی سوچ بھی نہیں سکتے تھے، ہم سنتے تھے کہ اسمبلیوں میں پڑھے لکھے لوگ جاتے ہیں مگر یہاں تو گنگا ہی الٹی بہہ رہی ہے۔ خیبر پختونخوا  میں پرامن طریقے سے بجٹ پیش کیا گیا جس پر اپوزیشن کا کردار  قابل تحسین ہے۔

اپنے ایک بیان میں  انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی میں اپوزیشن کے لوگوں نے بجٹ تقریر سنی ہی نہیں تواس پر بحث کیا کریں گے جبکہ اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف ڈینگی  کا رونا  روتے رہے ۔ بلاول بھٹو زرداری نے بھی گدھے گھوڑوں  کا ذکر شروع کر دیا۔ خالد رشید نے کہا کہ اسمبلی کے اجلاسوں پر کروڑوں روپے  خرچ ہو تے ہیں اگر یہ بجٹ کی شقوں پر بات نہیں کرنا چاہتے تو سپیکر صاحب اجلاس موخر کر دیں تا کہ قوم کے پیسوں کی بچت ہو۔

مزید :

عرب دنیا -تارکین پاکستان -