اہم حکومتی عہدیدار نے استعفی دیدیا

اہم حکومتی عہدیدار نے استعفی دیدیا
اہم حکومتی عہدیدار نے استعفی دیدیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )چیئرمین بورڈ آف انویسٹمنٹ عاطف بخاری نے   اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

جیو نیوز کے مطابق عاطف بخاری نے کہا کہ میں نے بورڈ آف انویسٹمنٹ کی چیئرمین شپ سے ذاتی وجوہات کی بنا پر استعفیٰ دیا ہے۔پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت میں اب تک بورڈ آف انویسٹمنٹ کے  تین  چیئرمین تبدیل ہوچکے ہیں۔نئے چیئرمین کی دوڑ میں دو  سابقہ چیئرمین زبیر گیلانی اور ہارون شریف کے نام زیر غور ہیں۔ہارون شریف ستمبر 2018اور زبیر گیلانی  2019میں بطور چیئرمین بورڈ آف انویسٹمنٹ میں فرائض انجام دے چکے ہیں۔

مزید :

قومی -