پاکستان اور ایران کے درمیان سرحدی گزرگاہیں کھولنے کا معاہدہ

پاکستان اور ایران کے درمیان سرحدی گزرگاہیں کھولنے کا معاہدہ
پاکستان اور ایران کے درمیان سرحدی گزرگاہیں کھولنے کا معاہدہ

  

استنبول(ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاک ایران تعلقات میں مثبت پیش رفت ہوئی ہیں، دونوں ممالک نے سرحدی گزر گاہیں کھولنے کی حامی بھر لی ہے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی ترکی میں ہونے والی انطالیہ ڈپلومیسی فورم کے اجلاس میں ایرانی ہم منصب جواد ظریف سے ملاقات ہوئی۔ ہے دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ نے ملاقات میں علاقائی صور ت حال ،دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔

شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ ایران اورپاکستان کے تعلقات میں مثبت پیش رفت ہوئی ہے،دونوں ممالک نے سرحدی گزر گاہیں کھولنے سے متعلق معاہدے پر دستخط کیے ہیں، سرحدی گزرگاہیں کھولنےسےعوامی رابطوں کو فروغ ملےگا، اس اقدام سے عوام کو روزگار کے مواقع ملیں گے جبکہ معیار زندگی میں بہتری بھی آئےگی۔وزیر خارجہ نے ا یرانی ہم منصب کو افغان امن عمل سے متعلق پاکستانی موقف سے آگاہ کیا۔واضح رہے کہ گزشتہ چند ماہ میں پاکستان اورایران کے وزرائےخارجہ کی یہ تیسری ملاقات ہے، شاہ محمود قریشی نے رواں سال اپریل میں ایران کا سرکاری دورہ بھی کیا تھا۔

مزید :

قومی -