اٹلی میں ایک شخص ٹرک کے نیچے آکر ہلاک ہو گیا

اٹلی میں ایک شخص ٹرک کے نیچے آکر ہلاک ہو گیا
اٹلی میں ایک شخص ٹرک کے نیچے آکر ہلاک ہو گیا

  

میلان (سید وجاہت بخاری)اٹلی میں ایک شخص ٹرک کے نیچے آکر ہلاک ہو گیا۔ اطالی لیبر یونین کوبس نے بتا یا کہ اٹلی کے شمالی صوبہ نووارہ میں ایک سٹور کے باہر احتجاج میں شامل ایک شخص ٹرک کے نیچے آکر ہلاک ہو گیا ۔ٹرک کے ڈرائیور نے موقع سے فرار ہونے کی کوشش کی تاہم اٹلی کی پولیس نے ملزم کو موٹر وے پر سے گرفتار کرلیا ۔اٹلی کے وزیر اعظم ماریو ڈرا گی نے بھی عادل بیلخدیم نامی شخص کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کیا ۔

مزید :

بین الاقوامی -