شادی ہالز مالکان نے 21جون سے ہالز کھولنے کا اعلان کر دیا 

شادی ہالز مالکان نے 21جون سے ہالز کھولنے کا اعلان کر دیا 
شادی ہالز مالکان نے 21جون سے ہالز کھولنے کا اعلان کر دیا 

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) شادی ہالز مالکان نے حکومت کی جانب سے اجازت نہ دیے جانے کے باوجود 21 جون سے تمام شادی ہالز کھولنے کا اعلان کردیا۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شادی ہالز مالکان کی ایسوسی ایشن کے رہنما رانا رئیس نے کہا کہ کئی شادی ہالز مالکان لاک ڈاو¿ن میں دیوالیہ ہوگئے، حکومت نے شادی ہالز سیکٹر کیلئے کسی سہولت کا اعلان نہیں کیا۔رانا رئیس نے کہا کہ سندھ حکومت کے ٹاسک فورس کے اجلاس میں بھی شادی ہالز کیلئے کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا لہٰذا اب 21 جون سے تمام شادی ہال کھول دیے جائیں گے۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -