قیمتوں میں اضافہ ، ایل پی جی ایسوسی ایشن کا 30جون کو ملک گیر ہڑتال کا اعلان

 قیمتوں میں اضافہ ، ایل پی جی ایسوسی ایشن کا 30جون کو ملک گیر ہڑتال کا اعلان
 قیمتوں میں اضافہ ، ایل پی جی ایسوسی ایشن کا 30جون کو ملک گیر ہڑتال کا اعلان

  

 لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )گزشتہ 24گھنٹے میں ایل پی جی کی قیمت میں دوسر ی بار اضافہ کر دیا گیا ہے جس کے بعد ایل پی جی ایسوسی ایشن نے 30جون کو ملک گیر ہڑتال کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایل پی جی ایسوسی ایشن کے چیئرمین عرفان کھوکھر کے مطابق ایل پی جی پیداواری اداروں کی گیس درآمد بند کرنے کی6ماہ سے کی جانے والی سازش کامیاب ہو چکی ہے،اب گرمیوں میں بھی ایل پی جی کی قیمتیں بڑھنا شروع ہونے سے آئندہ دنوں میں قیمتیں آسمانوں سے باتیں کریں گی،ایل پی جی کی قیمت غریب صارفین کی پہنچ سے باہر ہو جائے گی جبکہ آئندہ دنوں میں گیس میسر ہونے سے بھی قاصر ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام پہلے ہی مہنگائی سے عاجز، گیس صارفی قیمت میں اضافے سے غریب عوام کے چولہے بھی ٹھنڈے ہونا شروع ہو گئے ہیں ،نئے پاکستان میں صرف ایل پی جی ہی سستی میسر تھی لیکن ایل پی جی پالیسی 2021ءکے بعد نایاب ہو گئی،پہاڑی اور پسماندہ علاقوں میں قدرتی گیس میسرنہ ہونے کے باعث غریب عوام کامکمل انحصار ایل پی جی پر ہے، روز بروز قیمتوں میں اضافہ غریب عوام کی معاشی بدحالی کا سبب ہے، ایل پی جی پالیسی 2021ءہم نہیں مانتے۔

عرفان کھوکھرنےحکومت سےجلداز جلدایل پی جی پالیسی 2021ءکے سلسلے میں ایکشن لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ٹیکس کا فوری خاتمہ کیا جائے،30جون 2021ءکو مکمل گیر ہڑتال کریں گے اورملک بھر میں ایل پی جی کی سپلائی بند کر دی جائے گی۔

واضح رہے کہ گذشتہ 24گھنٹوں میں ایل پی جی کی قیمت میں 10روپے فی کلو، گرام کا اضافہ کر دیا گیاہے، قیمت میں اضافے ہونے سے 120 گھریلو سلنڈر 120روپےجبکہ کمرشل سلنڈر کی قیمتوں میں  480 روپے کا  اضافہ ہو چکا ہے،اب ایل پی جی کی فی کلو قیمت  150روپےہو گئی ہے، 1770روپے میں گھریلو سلنڈر اور 6810 روپے میں کمرشل سلنڈر دستیاب ہو گاجبکہ آئندہ 48گھنٹوں میں مزید قیمت بڑھنے کا خدشہ ہے ۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -