فواد چوہدری شہباز شریف پر برس پڑے، کھری کھری سنادیں
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی وزیر برائے اطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف کی جانب سے انتخابی اصلاحات پر آل پارٹیز کانفرنس بلانے کو مضحکہ خیز قرار دیدیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ’شہباز شریف کی پارلیمان کو بائ پاس کر کے انتخابی اصلاحات پر گفتگو کیلئے آل پارٹیز کانفرنس کی تجویز مضحکہ خیز ہے، اس طرح کی فیصلہ سازی پارلیمان کے اندر کی جاتی ہے اپوزیشن لیڈر پارلیمان کو کمزور کرنے کے ایجنڈے کا حصہ بن رہے ہیں جو انتہائ افسوس ناک ہے۔‘
شہباز شریف کی پارلیمان کو بائ پاس کر کے انتخابی اصلاحات پر گفتگو کیلئے آل پارٹیز کانفرنس کی تجویز مضحکہ خیز ہے، اس طرح کی فیصلہ سازی پارلیمان کے اندر کی جاتی ہے اپوزیشن لیڈر پارلیمان کو کمزور کرنے کے ایجنڈے کا حصہ بن رہے ہیں جو انتہائ افسوس ناک ہے
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) June 19, 2021