بلوچستان میں زلزلہ

بلوچستان میں زلزلہ
بلوچستان میں زلزلہ
سورس: File

  

کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) بلوچستان کے ضلع ژوب میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق رات کے وقت آنے والے زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر 4.7 ریکارڈ ہوئی ہے۔ زلزلے کی گہرائی 10 کلومیٹر زیر زمین تھی اور اس کا مرکز ژوب سے 82 کلومیٹرشمال مشرق میں تھا۔

خیال رہے کہ دو روز قبل 17 جون کو اسلام آباد سمیت خیبر پختونخوا اور آزاد کشمیر کے کچھ اضلاع میں 4.8 شدت کا زلزلہ آیا تھا۔

مزید :

ماحولیات -