آئی جی کا حاملہ خاتون سے مبینہ اجتماعی بداخلاقی کے واقعہ کا نوٹس، آر پی او بہاولپور سے رپورٹ طلب 

آئی جی کا حاملہ خاتون سے مبینہ اجتماعی بداخلاقی کے واقعہ کا نوٹس، آر پی او ...

  

لاہور (کر ائم رپو رٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان نے رحیم یار خان میں حاملہ خاتون سے مبینہ اجتماعی بداخلاقی کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او بہاولپور سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی، آئی جی پنجاب نے ملزمان کی جلد از جلد گرفتاری کا حکم دیتے ہوئے کہا واقعہ کی تفتیش جلد مکمل کرتے ہوئے ملزمان کو قرار واقعی سزا دلائی جائیگی۔ راؤ سردار علی خان نے کہا سپروائزری افسر متاثرہ خاتون کیساتھ قریبی رابطہ رکھیں اور اسے انصاف کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائی جائے۔ 

بداخلاقی نوٹس

مزید :

کامرس -