نظام کی تبدیلی ہی ملک و قوم کے مسائل کا حل ہے،ذکر اللہ مجاہد

  نظام کی تبدیلی ہی ملک و قوم کے مسائل کا حل ہے،ذکر اللہ مجاہد

  

لاہور(پ ر) امیر جماعت اسلامی لاہور میاں ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ دیانتدار قیاد ت اور نظام کی تبدیلی ہی ملک و قوم کے مسائل کا حل ہے۔ موجودہ حکمران عوام  کے مسائل کو حل کرنے کی بجائے آئی ایم ایف کی غلامی کررہے ہیں اور عوام پر مسلسل مہنگائی کے بم گرا رہے ہیں۔ حکمرانوں کی غریب دشمن پالیسیوں نے عوام کی چیخیں نکلوا دی اور سڑکوں پر احتجاج کرنے پر مجبور کردیا ہے۔سودی نظام اور قرضوں کی معیشت سے عوام کی زندگیوں میں خوشحالی نہیں مزید بدحالی آئے گی۔ ان خیالات کا اظہا رانہوں نے ٹاؤن شپ میں حلقہ صوبائی اسمبلی 167 سے جماعت اسلامی  کے امیدوار سابق یوسی ناظم خالد احمد بٹ کے ضمنی الیکشن کی تیاریوں کے سلسلے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتی ہوئے کیا۔ ووکر کنونشن میں امیر جماعت اسلامی صوبہ وسطی پنجاب محمد جاوید قصوری، ضمنی انتخاب کے امیدوار صوبائی اسمبلی پی پی 167 خالد احمد بٹ سمیت بڑی تعداد میں ووکرز اورکارکنان نے شرکت کی۔ میاں ذکر اللہ مجاہد نے مزید کہا کہ پاکستان کے مسائل کا واحد حل دیانتدار، اہل اور خدمت کا جذبہ رکھنے والے قیادت اور اسلامی نظام ہے۔ عوام آزمائے ہوئے لیڈروں اور پارٹیوں کو مسترد کریں اور  اہل اور ایمان دار قیادت کو آگے لائیں۔ قوم آزمائے ہوئے ان بازی گروں اور قوم کا مال لونٹے والوں سے جان چھڑائے حل صرف جماعت اسلامی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی ملک کو اسلامی و فلاحی ریاست کا ماڈل  بنانا چاہتی ہے قوم جماعت اسلامی کی قیادت کا ساتھ دے انشاء  اللہ مایوس نہیں کریں گے۔ امیر لاہورنے کہا کہ حلقہ صوبائی اسمبلی 167 سے جماعت اسلامی کے امیدوار ناظم خالد احمد بٹ نے پہلے بھی سابق یوسی ناظم منتخب ہوکر عوام کی گراں قدر خدمت کی ہے اور اب بھی انشاء  اللہ منتخب ہوکر عوام کی خدمت پہلے سے بہتر انداز میں کریں گے۔ تمام کارکنا ن اور ورکرز حلقہ 167 کی عوام تک جماعت کے منشور اور دعوت کو ہر گھر اور ہر فرد تک پہنچائیں ہماری محنت اور جدوجہد ہی ہماری کامیابی کی ضمانت ہوگی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -