جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل امیر العظیم 10روزہ دورہ پر ترکی روانہ

  جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل امیر العظیم 10روزہ دورہ پر ترکی روانہ

  

لاہور (نمائندہ خصوصی)سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی امیر العظیم وفد کے ہمراہ دس روزہ دورے پر ترکی روانہ ہو گئے۔ سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی قیصر شریف بھی ان کے ہمراہ ہیں۔ اظہر اقبال حسن جماعت اسلامی پاکستان کے قائم مقام سیکرٹری جنرل مقرر ہو گئے ہیں۔ انھوں نے منصورہ میں قائم مقام سیکرٹری جنرل کا حلف اٹھایا۔ حلف برداری کی تقریب میں جماعت اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ، ڈاکٹر فرید احمد پراچہ، ڈپٹی سیکرٹری جنرل حافظ ساجد انور، سیکرٹری مالیات نذیر احمد جنجوعہ، ناظم شعبہ تنظیم رشید احمد، سید لطیف الرحمن شاہ، مظہر صدیقی، سمیع الحق شیرپاؤ و دیگر بھی موجود تھے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -