واسا سے متعلقہ شکایات کو فوری حل کیا جائے،خواجہ احمد حسان

  واسا سے متعلقہ شکایات کو فوری حل کیا جائے،خواجہ احمد حسان

  

 لاہور(جنرل رپورٹر)وزیر اعلی پنجاب میاں حمزہ شہباز کی ہدایات پر مشیر وزیر اعلی پنجاب خواجہ  احمد حسان کی ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری شہباز احمد کے ہمراہ واسا ہیڈ آفس آمد۔ایم ڈی واسا غفران احمد نے مہمانوں کا استقبال کیا اور گلدستے پیش کیے۔مشیر وزیر اعلی پنجاب خواجہ حسان احمد،ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری شہباز اور کیپٹن (ر)عثمان نے اجلاس کی صدارت کی۔اجلاس میں سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی رافعہ حیدر بھی شریک۔اجلاس میں مون سون بارشوں کی تیاریوں کے حوالے سے جائزہ لیا گیاایم ڈی واسا غفران احمد نے مشیر وزیر اعلی پنجاب کو مون سون کے حوالے سے واسا لاہور کی تیاریوں کے حوالے سے بریفنگ دی۔ خواجہ حسان احمدنے چوہدری شہباز ایم پی اے، کیپٹن(ر)عثمان اور ایم ڈی واسا غفران احمد کے ہمراہ مون سون کنٹرول روم کا دورہ کیا۔مشیر وزیر اعلی پنجاب خواجہ حسان احمد نے عوامی شکایات کو بروقت حل کرنے اورڈسپوزل اسٹیشنوں کو بارشوں میں مکمل فعال رکھنے کی ہدایت کی۔ خواجہ حسان نے مون سون کے حوالے سے واسا لاہور کی کارکردگی کو سراہا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -