ناصر سلمان پی ٹی آئی چیئرمین کے فوکل پرسن برائے ٹریڈرز مقرر

ناصر سلمان پی ٹی آئی چیئرمین کے فوکل پرسن برائے ٹریڈرز مقرر

  

لاہور(پ ر)ناصر سلمان چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے فوکل پرسن برائے ٹریڈرز مقرر۔مرکزی سیکرٹری جنرل اسد عمر کی جانب سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری۔ناصر سلمان نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور جنرل سیکریٹری اسد عمر کے اس اعتماد پر ان کا شکریہ ادا کیااور اس عزم کا اعادہ کیا کہ ٹریڈ ونگ کو تحریک انصاف کا فعال اور متحرک ونگ بنانے کے لئے وہ دن رات کام کریں گے۔انہوں نے کہا پٹرولیم مصنوعات گیس بجلی کی قیمتو ں میں ہوشربا اصافہ کو تاجر برادری مسترد کرتی ہے۔ ناصر سلمان کو نئی ذمہ داری ملنے پر پارٹی کے رہنماؤں اور کارکنوں نے  انہیں مبارکباد پیش کی  

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -