پیپلز پارٹی عوام کو بحرانوں سے نجات دلائے گی،نرگس فیض ملک

  پیپلز پارٹی عوام کو بحرانوں سے نجات دلائے گی،نرگس فیض ملک

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی شعبہ خواتین پنجاب کی جنرل سیکرٹری و سابق ایم پی اے نرگس فیض ملک نے کہا ہے کہ ہمارے قائد آصف علی زرداری نے واضح کردیا ہے کہ ہم قوم کو مہنگائی بے روز گاری سے نجات دلوانے اور عوام الناس کو ان کے گھر کی دہلیز پر سستا،آٹا،گھی چینی وغیرہ مہیا کرنے کے لیئے حکومت میں آئے ہیں وفاقی وزیر احسن اقبال عوام کو چائے کاآدھا کپ کرنے کا مشورہ دینے کی بجائے ایسے کام کریں کہ جن سے عوام کو چائے کے ساتھ کھانے پینے کی اشیاء بھی  مناسب قیمتوں پرمل سکیں۔ فراہم کرے وفاقی وزیر عوام کے زخموں پر مرہم رکھنے والی بات کریں اپنے بیانات سے عوام الناس کے زخموں پر نمک پاشی سے گریز کریں حکومت اپنے تمام تر غیر ضروری اخراجات کو ختم کرے اور جب تک مشکل حالات ہیں تمام وزراء  سرکاری مراعات خود بھی نہ لیں اور بیورو کریسی سے بھی یہ سہولیات واپس لے اکیلے عوام ہی کیوں ہر کام میں اپنا حصہ ڈالیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -