حکومت سبسڈائز ڈمعاشی پالیسیاں لے کر آئے،وقار میاں 

  حکومت سبسڈائز ڈمعاشی پالیسیاں لے کر آئے،وقار میاں 

  

لاہور(سٹی رپورٹر) آٹو پارٹس مارکیٹ بادامی باغ کے صدر وقار احمد میاں نے کہا ہے کہ راتوں رات پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ تاجروں صنعتکاروں کیلئے شدید مشکلات کا باعث بن رہا ہے۔ حکومت مہنگائی کے بے قابو ہوتے جن کو کنٹرول کرنے کیلئے سبسڈائز اکنامک پالیسیاں لے کر آئے۔  روپے کی قدر کو مستحکم کرکے اور مہنگائی کے منہ زور طوفان کو کنٹرول کرکے ہی معیشت ترقی کرسکتی ہے۔ بزنس سیکٹر کو ریلیف دیئے بغیر معاشی ناہموار حالات میں توازن ناممکن ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کرکے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں عوام کو ریلیف دیا جائے۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اونچی اڑان اور روپے کی ڈالر کی بے قابو پرواز ملک و قوم کی خوشحالی کی دشمن بن چکی ہے۔ حکومت حالات کو بہتر سمت لانے کیلئے روپے کی قدر کو مضبوط بنائے اور پٹرولیم  مصنوعات کی قیمتوں میں بھاری اضافہ واپس لے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -