بھارتی گستاخی پر حکمرانوں کا رد عمل کمزور ہے،اشر ف جلالی

  بھارتی گستاخی پر حکمرانوں کا رد عمل کمزور ہے،اشر ف جلالی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سٹی رپورٹر)تحریک لبیک یارسول اللہ ؐ و تحریک صراط مستقیم کے زیراہتمام مرکز صراط مستقیم رضائے مجتبیٰ میں ”ناموس مصطفی  کانفرنس“  کی صدارت الحاج محمد منیر قادری نے کی۔ تحریک کے سربراہ اور تحریک صراط مستقیم کے بانی ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہاکہ  بھارت کی گستاخانہ جسارت پر حکمران طبقے اور حزب اختلاف دونوں کا ردِ عمل نہایت کمزور ہے۔ جیسے فرانس کی گستاخانہ جسارت پر سردمہری اپنائی گئی، وہی کھوکھلا ردّ عمل اب بھی دکھایا جارہا ہے۔ تحفظ ناموس رسالت  کے لیے سخت ترین لائحہ عمل اللہ تعالیٰ کی ناراضگی سے بچنے کا بہترین طریقہ ہے۔ گستاخان رسول  کے مقابلے میں سخت پالیسی اپنانے ہی یہ مذموم سلسلہ رک سکتا ہے اور اسی سے ہی اْمت مسلمہ کی دھاک بیٹھ سکتی ہے۔ فاشسٹ مودی اور ہندو توا دونوں کی وجہ سے بھارت میں مسلمان نہایت اذیت میں ہیں۔ تحفظ ناموس رسالت  کے جلوس اور مظاہروں کو تشدد سے روکنے کی بھارتی کاروائیاں سراسر ریاستی دہشت گردی ہے۔ اپنے رسول  کی عزت و ناموس کے لیے نکلنے والوں کے گھروں کو منہدم کرنا بھارت کو مہنگا پڑے گا۔ بھارت میں تحفظ ناموس رسالت ؐ کی تحریک کی حرارت سے بالآخر ہندو توا پگھل جائے گا۔اور اْمت مسلمہ کو غلبہ نصیب ہو گا۔ کانفرنس میں علامہ محمد ادریس جلالی، محمد میاں محمد الیاس جلالی، محمد نواز بھٹی، علامہ محمد ذوالفقار علی جلالی، محمد کتاب جان، حاجی محمد بوٹا صدیقی، قاری محمد فیاض جلالی، محمد ثناء  اللہ جلالی و دیگر نے شرکت کی۔