فیٹف کی گرے لسٹ سے نکلنے کی راہ ہموار ہونا اچھی خبر ہے،امیر بہادر ہوتی

  فیٹف کی گرے لسٹ سے نکلنے کی راہ ہموار ہونا اچھی خبر ہے،امیر بہادر ہوتی

  

لاہور (نمائندہ خصوصی)عوامی نیشنل پارٹی پنجاب کے جنرل سیکرٹری امیر بہادر ہوتی نے کہا ہے کہ پاکستان کا فیٹف کی گرے لسٹ  سے نکلنے کی راہ ہموار ہونا خوش آئند ہے۔اس کا کریڈٹ فرد واحد کو نہیں سول اور ملٹری قیادت کو جاتا ہے۔پاکستان نے یہ مشکل سفر درشوار گزار راستوں کے بعد طے کیا۔پاکستان نے فیٹف کے تمام نکات پر من عن عملدرآمد یقینی بنایا ہے۔فیٹف کی پاکستان کے اقدامات کی تعریف اصل میں پوری قوم کی تعریف ہے۔فیٹف کی گرے لسٹ سے نکلنے کے بعد پاکستان کیلئے عالمی منڈیوں تک رسائی مزید آسان ہوگی۔پاکستان بیرونی سرمایہ کاروں کیلئے محفوظ ملک ہے۔پاکستان کو اسوقت ایڈکی نہیں ٹریڈ کی اشد ضرورت ہے۔ہمیں خود کو نہیں ملک و قوم کو مضبوط کرنا ہوگا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -