شریعت قبر کشائی،مردے کی چیر پھاڑ کی اجازت نہیں دیتی،بشریٰ اقبال

شریعت قبر کشائی،مردے کی چیر پھاڑ کی اجازت نہیں دیتی،بشریٰ اقبال

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کے پوسٹ مارٹم کے عدالتی حکم پرانکی سابق اہلیہ بشریٰ اقبال نے ٹوئٹر پر پوسٹمارٹم کے مراحل شیئر کرتے ہوئے عامر لیاقت کے چاہنے والوں سے سوال کیا ہے کہ کیا وہ چاہتے ہیں کہ عامر کا جسم ان مراحل سے گزرے؟ان کا مزید کہنا تھا کہ شریعت قبر کشائی اور مردے کی چیر پھاڑ کی اجازت نہیں دیتی۔بشریٰ نے مزید کہا کہ ’جنہوں نے دعویٰ کیا ہے پوسٹ مارٹم کروانے کا اور عامر کو انصاف دلوانے کا وہ اس وقت کہاں تھے جب وہ خود انصاف مانگ رہے تھے اور ان کی عزت کو تار تار کیا گیا؟ وہ اْس قبیح حرکت کی وجہ سے شدید ذہنی دباؤ کا شکار تھے کہ جہاز سے سفر تک نہ کر پا رہے تھے۔‘بشریٰ نے یہ بھی کہا کہ سول سرجن کے معائنے میں کسی قسم کی چوٹ یا تشدد کے نشان نہیں پائے گئے لہٰذا پوسٹ مارٹم کا کوئی جواز باقی نہیں۔

بشری اقبال

مزید :

صفحہ آخر -