ٹیوٹا ایلومینائی ہنر مندی کے فروغ میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے:ظہیر عباس ملک  

ٹیوٹا ایلومینائی ہنر مندی کے فروغ میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے:ظہیر عباس ملک ...

  

 لاہور(پ ر)چیف آپریٹنگ آفیسر ٹیوٹا ظہیر عباس ملک نے کہا ہے کہ ٹیوٹا الومینائی کو ایکٹو پلیٹ فارم بنائیں گے یہ ٹیوٹا کے ایمبیسڈر ہیں اور ہم چاہتے ہیں کہ یہ ٹیوٹا کی گڈ ول بہتر بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔وہ پنجاب بھر سے آئے ہوئے ٹیوٹا ایلومینائی کے اجلاس کی صدارت کر رہے تھے  جس ایلومینائیز نے بیرو ن ممالک اور دیگر شہروں سے ورچوئلی شرکت بھی کی۔اس موقع پر سنئیر ڈی جی اختر عباس بھروانہ سمیت تمام ڈی جیز اور ٹیوٹا کیدیگر افسران موجود تھے۔ایلومینائی کی طرف سے سید علی حسن  نے کہا کہ انڈسٹری کی ترقی کسی بھی ملک کی معاشی ترقی اہم ہوتی ہے اور اس میں ٹیوٹا کی الومینائی اپنا کردار کرے گی۔سی او او ٹیوٹا ظہیر عباس ملک نے مزید کہا کہ وہ الومینائی کو مضبوط کرنے کے لئے ہر ممکن قدم اٹھائیں گے انہوں نے کہا کہ الومینائی ہمارے آنکھیں اور کان ہیں۔اور آپ ہی وہ لوگ ہیں جو ملک میں ہنر مندی کے فروغ میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ظہیر عباس ملک نے الومنائیز سے تفصیلا بات چیت کی ٹیوٹا کے افسران نے الومینائی کی طرف سے پوچھے گئے سوالات کے جوابات بھی دیئے۔ظہیر عباس ملک نے کہا کہ الومینائی کی ساتھ ہم نے ایک بانڈ بنایا ہے۔ اور یہ آنے والے وقت میں مزید مضبوط ہو گا۔

مزید :

کامرس -