جعفر جیز کے نئے آؤٹ لیٹس کا شاندار آغاز 

  جعفر جیز کے نئے آؤٹ لیٹس کا شاندار آغاز 

  

 لاہور(پ ر)پاکستان میں چمڑے کی اشیاء تیار کرنے کی بنیاد رکھنے والی ملک کی سب سے بڑی کمپنی جعفر جیز نے اپنے کاروبار کو وسعت دیتے ہوئے پشاور اور ملتان میں اپنا اولین آؤٹ لیٹ کھول لیا ہے بین  الاقوامی محاذ پر پہلے ان کا صرف دبئی میں ایک آؤٹ لیٹ تھا جسے وسعت دیتے ہوئے اب کمپنی نے شارجہ میں بھی ایک آؤٹ لیٹ کھولا ہے کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں کامیاب آؤٹ لیٹس کے ساتھ یہ برانڈ اب اپنے ملتان سٹور کے ساتھ پنجاب میں گہری رسائی حاصل کررہا ہے جبکہ ملتان نے برانڈ کی چمڑے کی اشیاء کی وسیع رینج اور میراث کے ساتھ اسے خوش آمدید کہا ہے برانڈ پاکستان کے حقیقی تشخص کی نمائندگی کرتا ہے جسے اس کی ہاتھ سے تیار کردہ چمڑے سے بنی کارپوریٹ اشیاء کے ذریعے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

مزید :

کامرس -